: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،17دسمبر(ایجنسی) اگلے سال 26 جنوری کو ملک کے 67 ویں یوم جمہوریہ میں فرانس کے صدر اولاند فرانسواں کے مہمان خصوصی کے طور پر یہاں آئیں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے اس بات کی سرکاری
طور پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ فرانس کے صدر اولاند فرانسواں نے 26 جنوری 2016 کو ہندوستان کے 67 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی بننے کے ہماری دعوت کو قبول کر لی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستان میں ان کا گرم جوشی سے استقبال کرنے کے متمنی ہیں۔